مظفر آباد(نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر کے وزیر صنعت تجارت اکبرابراہیم عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق اکبرابراہیم نے اپنا ا ستعفیٰ وزیراعظم آزاد کشمیر کو بھجوا دیاہے اور وزیر صنعت وتجارت نے مسلم لیگ ن میں مشمولیت کا فیصلہ کیاہے ۔اکبر ابراہیم حلقہ ایل اے 34جموں 5سے منتخب ہو ئے تھےا ور وہ دو مرتبہ آزاد امیدوار کی حثیت سے انتخاب جیت چکے ہیں۔ واضح رہے جون 2016 میں آزاد کشمیر میں الیکشن بھی ہونے ہیں۔