اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے طبی معائنہ کیلئے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دورہ لندن کے باعث اپنا واشنگٹن کا دورہ منسوخ کر دیا ۔وزیر خزانہ نے 14سے 17اپریل تک دورہ واشنگٹن کے دور ان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کرنا تھی ۔وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی وفد گور نر سٹیٹ بینک ٗ سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن پر مشتمل وفد اب ایم آئی ایف اور ورلڈ بینک کے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریگا ۔