منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

لندن سے واپسی پر وزیراعظم کیا ساتھ لائیں گے؟طاہر القادری نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 12  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ؒ لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم طبی معائنے کیلئے لندن جا رہے ہیں اور مکمل’’ صحتیاب ‘‘ہو کر لوٹیں گے اور واپسی پر انکے ہاتھ میں ہر اینکر اور سیاسی مخالفین کی طرف سے اٹھائے گئے ہر سوال کا دستاویزی جواب ہو گا،،واپسی پر وزیر اعظم سانس روکے بغیر بتائیں گے کہ انہیں اور انکے صاحبزادوں کو کس مہربان نے کتنے ملین ڈالر کب تحفے میں دئیے اور کونسی مل کتنے میں فروخت ہوئی وہ سب کے ثبوت پیش کریں گے اور وہ اپنے لندن’’ علاج ‘‘کے دوران کچھ اہم کا غذات پر بھی دستخط کریں گے اور پھر تصدیق شدہ ٹرانزیکشنز پیپرز کے ساتھ وطن لوٹیں گے ۔ویڈیو لنک پر عوامی تحریک کی مشاورتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم علاج کیلئے نہیں کھاتے سیدھے کرنے لندن جا رہے ہیں اور میں ایک بار پھر قوم کو قومی خزانے کے چوروں کی اگلی واردات کے بارے میں پیشگی مطلع کر رہا ہوں۔ڈاکٹر طاہر القادری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شریف خاندان کی کرپشن کوئی راز نہیں ہے سوال اداروں کی بے حسی اور عوام کی خاموشی کا ہے ؟یہ ادارے اور انکے اندر بیٹھے ہوئے نو رتن آخری حد تک جائینگے اوران کرپٹ حکمرانوں کا بال بھی بیکا نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ پیپرز منظر عام پر آنے کے بعد کسی اور ملک کے وزیر اعظم کو لندن سے طبی معائنے کی ضرورت پیش کیوں نہیں آئی؟ اورکیا آئس لینڈ ،یوکرین اور کرغیزستان میں جو ڈیشل کمیشن بنے جن کے نتیجے میں وزرائے اعظم نے استعفے دئیے ،انہوں نے کہا کہ جب تک ملکی اداروں میں بیٹھی ہوئی کالی بھیڑیں اپنے انجام کو نہیں پہنچیں گی ادارے اپنا آئینی و قانونی کردار ادانہیں کر سکیں گے اور ملک اسی طرح لٹتا رہے گا۔



کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…