منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

دہشت گردی کو مذہب سے نہیں جوڑنا چاہئے،سرتاج عزیز

datetime 12  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول (نیوز ڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات اور تقاریر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کو کسی مذہب سے نہیں جوڑنا چاہئے مشکلات کے اس دور میں مسلم امہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے استنبول میں او آئی سی وزارتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ مسلم امہ کو اس وقت بہت سے مسائل کا سامنا ہے پناہ کے متلاشی مہاجرین کو ناقابل برداشت مشکلات درپیش ہیں اور ممالک بحران کا شکار ہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور پوری دنیا کو اس سے خطرہ ہے دہشت گردی کو کسی مذہب سے جوڑنا درست نہیں ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات اور تقاریر پر شدید تشویش ہے ایسے بیانات مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہے مسلمانوں کو آج جو مشکلات درپیش ہیں اس وقت مسلم امہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے او آئی سی کو مسلم امہ کے اختلافات ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہم سب کی مذہبی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…