اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی نے چوبیس اپریل کو ایف نائن پارک میں جلسے کے انعقاد سے متعلق تحریری طور پر ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا

datetime 12  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے چوبیس اپریل کو بیسویں یوم تاسیس کے موقع پر ایف نائن پارک میں جلسے کے انعقاد سے متعلق تحریری طور پر ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ، ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست حتمی فیصلے کیلئے وزارت داخلہ کو بھجوا دی ۔ تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے 24 اپریل کے یوم تاسیس پر ایف نائن پارک میں جلسہ کرنے سے متعلق تحریری طور پر ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا ، مراسلے میں کہا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف یوم تاسیس کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے ٗ انتظامیہ سیکورٹی سمیت دیگر سہولیات کا بروقت انتظام یقینی بنائے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف کمشنر ذوالفقار حیدر کی سربراہی میں اعلی سطح اجلاس ہوا ۔ درخواست کا جائزہ لینے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے معاملے وزارت داخلہ کو بھجوا دیا ہے ۔ تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حتمی فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی ۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…