لاہو(نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف ، چیف الیکشن کمشنر اور دیگر چاروں ممبران کے نام ای سی ایل ڈالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی ۔ درخواست گزار سید اقتدار حیدر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 1997ء کے صدارتی الیکشن میں بیلٹ پیپر پر پاکستان کے خلاف توہین آمیز الفاظ لکھنے پراس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا مگر اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود انہوں نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے بارے میں عوام کوآگاہ نہیں کیا نہ ہی کسی ذمہ دار کا تعین کرکے کاروائی کی گئی ۔جبکہ چیف الیکشن کمیشنر اورممبران سیاسی جماعتوں کے آئین اور نمائندوں کے بارے میں آگاہی نہیں دے رہے اور موجودہ حالات میں ان کے بیرون ملک فرار کا خدشہ ہے لہذا عدالت ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے۔