منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

پشاورہائی کورٹ نے احتساب کمیشن کوضیاء اللہ آفریدی کے خلاف تمام ریفرنسزدائرکرنے کاحکم دیدیا

datetime 12  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا احتساب کمیشن کو سابق وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کی گرفتاری کے خلاف دائر رٹ پر اس کے خلاف تما م ریفرنسز دائر کر نے اور احتساب کمیشن کی عدالت کو تمام ریفرنسز میں ایک ساتھ چارجز فریم کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے دائر رٹ نمٹا د ی۔ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس محمد داؤد خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے یہ احکامات درخواست گزار ضیا ء اللہ آفریدی کی جانب سے دائر رٹ پر سماعت کرتے ہوئے جاری کئے اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ شمائل احمد بٹ جبکہ احتساب کمیشن کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ایم ذاہد امان عدالت میں پیش ہوئے دائر درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ کمیشن کی جانب سے ملزم کے خلاف ایک ہی نوعیت کے کیسز میں 3الگ الگ ریفرنس دائر کئے گئے ہیں جبکہ چوتھا بھی دائر کیا جا رہا ہے لہٰذاچاروں ریفرنسز کو یکجا کرکے ان کے خلاف ایک ہی چارج فریم کیا جائے جس پر فاضل دو رکنی بنچ نے وکلاء کے دالائل مکمل کرتے ہوئے دائر رٹ نمٹا دی اورخیبر پختونخوا احتساب کمیشن کو سابق وزیر کے خلاف تما م ریفرنسز دائر کر نے اور احتساب کمیشن کی عدالت کو ترمیمی ایکٹ کے سکشن 42سب سیکشن 8کے تحت کاروائی کرکے تمام ریفرنسز میں ایک ساتھ چارجز فریم کرنے کی ہدایت کر د ی جبکہ اس دوران احتساب عدالت کو کیریفرنسز کی مزید سماعت سے روکے جانے سے متعلق جاری حکم امتناعی میں توسیع کر دی گئی۔



کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…