پشاور(نیوزڈیسک) قومی احتساب بیوروخیبر پختونخوا نے کاروائی کرتے ہوئے پانچ کروڑ روپے غبن کے الزام میں تین پٹواریوں کو گرفتار کر لیا ۔نیب کے مطابق پٹواری محمد الیاس،رضا شاہ اور محمد ادریس نے ورکر ویلفیئر بورڈ میں 500کنال زمین میں مبینہ کرپشن کی جس پر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ،نیب کے مطابق ملزمان پر پانچ کروڑ روپے غبن کا الزام ہے،ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے آج احتساب کورٹ میں پیش کیا جائیگا۔