راولپنڈی(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت کی جانب سے مارچ 2016 تک دیئے گئے 4 ارب روپے کے ٹیکس وصولی کے ہدف کے جواب میں راولپنڈی ڈویژن 3 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرکے صوبے بھر میں سرِفہرست رہا۔پنجاب ٹیکس ڈے کے موقع پر صوبائی حکومت کی جانب سے منعقد کیے گئے سیمینار میں ایکسائز اور ٹیکسیشن کے عہدیدار نے کہاکہ رواں مالی سال کے دوران ضلع راولپنڈی میں 1.162 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا ہے۔وزیر برائے محنت و افرادی قوت کے مطابق حکومت یہ پیسہ عام کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ کرے گی ٗحکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے کہ عوام کا پیسہ صحیح جگہ پر خرچ کیا جائے ۔ ملک کی خوشحالی کے لیے یہ ضروری ہے کہ ٹیکس سے جمع ہونے والا پیسہ منصفانہ طریقے سے خرچ کیا جائے