منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

سندھ ہائیکورٹ،ڈاکٹر عاصم کیس میں انیس قائم خانی کی عبوری ضمانت منظور

datetime 12  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کی معاونت اور ان کے علاج سے متعلق کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس احمد قائم خانی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے ۔منگل کوپاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی سابق سٹی ناظم مصطفی کمال کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کی معاونت اور ان کے علاج سے متعلق کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست جمع کرائی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے کبھی بھی ڈاکٹر عاصم کو دہشت گردوں کے علاج کے لیے فون نہیں کیا ،اس معاملے سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے اس لیے عدالت سے درخواست ہے کہ ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔عدالت نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض انیس احمد قائم خانی کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے ۔واضح رہے کہ انیس قائم خانی پر دہشت گردوں کی معاونت اور ان کے علاج معالجے میں سہولت کاری کے الزامات ہیں اور اس مقدمے میں ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے ہیں۔



کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…