اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے ترجمان نے کہاہے کہ وزیراعظم نے لندن میں پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔منگل کو ایک بیان میں وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے لندن میں پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کی خواہش کا اظہار نہیں کیا ، وزیراعظم کی پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات طے ہی نہیں تھی۔واضح رہے کہ ذرائع ابلاغ کے ایک حصے میں ایسی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ وزیراعظم دورہ لندن کے دوران پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کرینگے۔