اسلام آباد/ہری پور(نیوزڈیسک)پمز اسلام آباد میں شرمناک واقعہ،ملزم گرفتار،متاثرہ لڑکی کے بارے میںافسوسناک خبر،پمز ہسپتال میں ڈاکٹروں نے زیادتی کا شکار لڑکی کا طبی معائنہ مکمل کرلیا ہے جس میں انکشاف ہوا کہ لڑکی نا تو بول سکتی ہے اور نا ہی ہاتھ پاؤں ہلا سکتی ہے،اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی ٹیم نے پمز ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج مریضہ سے زیادتی کے ملزم کرشن کمار کو اس کے آبائی گاؤں ہری پور سے گرفتار کرلیا ۔اطلاعات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے کرشن کمار کو ہری پور میں اس کے آبائی گاؤں کے ایک مکان سے گرفتار کرلیا جہاں اس نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پناہ لی ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم کو قانونی تقاضے مکمل کرکے جلد از جلد اسلام آباد منتقل کردیا جائے گا۔دوسری جانب پمز ہسپتال میں ڈاکٹروں نے زیادتی کا شکار لڑکی کا طبی معائنہ مکمل کرلیا ہے جس میں انکشاف ہوا کہ لڑکی نا تو بول سکتی ہے اور نا ہی ہاتھ پاؤں ہلا سکتی ہے ٗڈاکٹروں نے لڑکی کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں۔واضح رہے کہ 2 روز قبل لڑکی کی والدہ نے پمز ہسپتال کی انتظامیہ سے واقعہ کی تحریری شکایت کی تھی تاہم ملزم کی معطلی کے علاوہ کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ٗ میڈیا کی جانب سے معاملے کو سامنے لانے پر انتظامیہ اور حکومت نے کارروائی شروع کی تھی اور اس وقت تک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔