اسلام آباد(نیوزڈیسک)چودھری نثار نوازشریف کیخلاف کیا کررہے ہیں؟ خورشید شاہ نے بہت بڑا الزام لگادیا، کہتے ہیں کہ چوہدری نثاروزیر اعظم کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں،قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ خوب گرجے برسے، وزیر داخلہ چودھری نثار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ آدمی بے غیرتی کے ساتھ اپنے عہدے پر بیٹھا رہے، آج تک جتنی وزارتوں پر رہا، صرف عوام کی خدمت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چودھری نثار وزیر اعظم کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں، خود کو شیر کہنے والے گیڈر ہیں، اسپیکر نے گیڈر کا لفظ کارروائی سے حذف قرار دے دیا۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ان کا بیرون ملک کوئی اکاو¿نٹ نہیں، سکھر میں ایک انچ زمین کا قبضہ ثابت ہو جائے تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ملکی اداروں پر انہیں اس لئے اعتماد نہیں کہ ان کا وزیر داخلہ بلیک میلنگ کرتا ہے، ایوان جیسے چاہے احتساب کر لے۔