مظفر آباد(نیوزڈیسک) اہم وزیرنے استعفیٰ دیدیا،مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا فیصلہ،ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیر صنعت و تجارت اکبر ابراہیم اپنا استعفیٰ وزیر اعظم آزاد کشمیر کو بھیج دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اکبر ابراہیم نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ اکبر ابراہیم حلقہ ایل اے 34 جموں 5 سے منتخب ہوئے تھے اور وہ دو مرتبہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب جیت چکے ہیں۔ واضح رہے جون 2016 میں آزاد کشمیر میں الیکشن بھی ہونے ہیں۔