ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

لاہور کی جیل میں انڈین قیدی کی موت، وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 12  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لا ہور (نیوز ڈیسک )پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں گذشتہ کئی برس سے قید انڈین شہری کرپال سنگھ کا انتقال ہوگیا ہے۔جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیر کے روز سہ پہر تین بجے کرپال سنگھ کی طبعیت ناساز ہوئی تو انھیں لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔جیل اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہسپتال کی جانب سے کرپال سنگھ کی موت کی وجہ حرکت قلب کا بند ہو جانا بتائی گئی ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر نے بی بی سی کو بتایا کہ بظاہر کرپال سنگھ کی ہلاکت حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث ہوئی ہے۔ تاہم اس حوالے سے قواعد و ضوابط پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا اور کرپال سنگھ کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔
انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق کرپال سنگھ کا تعلق گرداسپور سے تھا۔ انھیں سنہ 1992 میں غیرقانونی طریقے سے پاکستان داخل ہونے، پاکستانی پنجاب میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث ہونے اور جاسوسی کے الزامات پر موت کی سزا دی گئی تھی اور وہ گذشتہ تقریباً 24 برس سے کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے۔لاہور ہائیکورٹ نے بم دھماکوں میں کرپال سنگھ کے ملوث ہونے کے الزامات سے تو انھیں بری کردیا تھا تاہم ان کی موت کی سزا کو ختم نہیں کیا گیا تھا۔
اس سے پہلے سنہ 2013 میں کوٹ لکھپت جیل میں ہی ایک انڈین قیدی سربجیت سنگھ پر ان کے ساتھیوں نے حملہ کیا تھا جس میں وہ ہلاک ہوگئے تھے۔
سربجیت سنگھ پر بھی 90 کی دہائی میں پاکستانی پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ جس پر انھیں موت کی سزا دی جاچکی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…