منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

کلبھوشن یادو کے خلاف ۔۔۔۔۔۔خبر آگئی

datetime 12  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )انڈیا کی خفیہ ایجنسی را کے مبینہ ایجنٹ کلبھوشن یادو کے خلاف پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یہ بات پیر کی شب کوئٹہ میں پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بی بی سی کو بتائی۔ان ذرائع کا کہنا تھاکہ یہ مقدمہ کلبھوشن یادو کے خلاف کاو¿نٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) میں مختلف دفعات کے تحت درج کرایا گیا ہے۔
کلبھوشن یادوکا کے اعترافی ویڈیو بیان کے مطابق انھیں تین مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم ان کی گرفتاری ایران کے صدر کے دورپاکستان اور پاکستانی تحقیقات ٹیم کی پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات کے لیے دورہ بھارت کے موقع پر ظاہر کی گئی تھی۔پاکستانی حکام کے مطابق کلبھوشن یادو ایران سے بلوچستان میں داخل ہوا تھا۔
صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے ان کی گرفتاری کے موقع پر بتایا تھا کلبھوشن یادو انڈیا کے خفیہ ادارے را کا حاضر سروس افسر ہے۔انھوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ را کے ایجنٹ کو جنوبی بلوچستان سے گرفتار کیا گیا اور ان کے علحیدگی پسندوں سے روابط تھے۔میر سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا تھا کہ را کے افسر کی گرفتاری سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ بلوچستان میں حالات بیرونی مداخلت بالخصوص را کی وجہ سے خراب ہیں۔
بلوچستان کے حالات سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں زیادہ خراب ہوئے تھے۔ سرکاری حکام بلوچستان میں حالات کی خرابی کا ذمہ دار بعض قوم پرست قوتوں بالخصوص انڈیا اور اس کی خفیہ ایجنسی را کو ذمہ دار ٹہراتے ہیں۔تاہم بلوچستان کے بعض بلوچ قوم پرست حالات کی خرابی کا ذمہ دار وفاقی حکومت اور بلوچستان کے وسائل کو وہاں کے عوام کی مرضی کے خلاف استعمال میں لانے کی پالیسی کو قرار دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…