اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پلڈاٹ نے حکومت کی کارکردگی بہتر قرار دے دی لیکن شفافیت ، اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی نہ ہونے پر حکومت کو اڑھے ہاتھوں لیا ہے۔پلڈاٹ کی حکومتی کارکردگی پر رپورٹ کچھ کٹھی کچھ میٹھی۔ گورننس میں بہتری مگر شفافیت کی بیحد کمی۔ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی میں حکومت کی انتہائی تنگ دلی۔ رپورٹ میں حکومت کو شفافیت کے سبجیکٹ میں صرف 22 نمبر ملے۔ نیب کے فنڈز میں کمی ، ہائی لیول کیسز کی تعداد بڑھنے اور مقدمات التوا کا شکار رہنے کو شفافیت میں کمی کے مترادف قرار دیا۔اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی میں حکومت محض 28 کا اسکور حاصل کر سکی۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی گورننس کے 27 پیمانوں میں سے 18 بہتر اور 9 تنزلی کا شکار رہے۔