اسلام آباد(نیوزڈیسک)نوازفیملی میں ہلچل؟وزیراعظم کے مسلسل دوروں کی منسوخی کے بعد اہم اعلان ہوگیا،وزیراعظم اپنے طبی معائنے کیلئے بدھ کولندن جائینگے۔ترجمان کے مطابق وہ اپنا طبی معائنہ قومی مصروفیات کی وجہ سے کئی بار ملتوی کرچکے ہیں۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نجی ائیر لائن کے ذریعے براستہ ابو ظہبی سعودی عرب روانہ ہو گئے ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق حسین نواز سعودی عرب میں ایک ہفتے قیام کے بعد لندن روانہ ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے اپنی مصروفیات کے باعث آج ہی ترکی کے دورے کی منسوخی کا اعلان کیا ہے جبکہ اندرون ملک بھی وہ متعدد دورے منسوخ کرچکے ہیں۔