منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

بھارت ٗ پاکستان کیساتھ مشترک 2900 کلومیٹر طویل سرحد پر جدید ترین ٹیکنالوجی پر مشتمل 5 درجاتی حصار قائم کرنے کی منظوری

datetime 11  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارت نے پاکستان کیساتھ مشترک 2900 کلومیٹر طویل سرحد پر جدید ترین ٹیکنالوجی پر مشتمل 5 درجاتی حصار قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کمپری ہنسو انٹگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم (سی آئی بی ایم ایس) کے تحت سرحدوں کی چوبیس گھنٹے نگرانی کے حوالے سے پنجاب اور جموں میں پانچ، پانچ کلومیٹر طویل سرحدی پٹی کے پائلٹ پراجیکٹس پر کام پہلے ہی شروع کردیا گیا ہے ٗاس انتہائی مہنگے منصوبے کے تحت بھارت اپنی 2900 کلومیٹر طویل سرحد پر سی سی ٹی وی کیمرے، تھرمل امیج اورنائٹ وژن آلات ، میدان جنگ کی نگرانی کرنے والے ریڈار ، زیر زمین نقل وحرکت کا پتہ لگانے والے آلات اور لیزر بیریئر نصب کئے جائیں گے۔ کسی بھی ایک آلے کی طرف سے کام چھوڑ دینے کی صورت میں دوسرا آلہ اس کی جگہ کام شروع کردیگا اور کنٹرول روم کو اطلاع کرے گا ۔ جموں سے گجرات تک 130ایسے سرحدی علاقے جہاں باڑ موجود نہیں ، کی نگرانی کیلئے لیزر بیریئر لگائے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق اس منصوبے سے 2900 کلومیٹر طویل سرحد پوری طرح بند کردی جائے گی۔ منصوبے پر فی کلومیٹر ایک کروڑ روپے کے حساب سے 29 کھرب روپے خرچ ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…