کراچی (نیوز ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم کی سیاسی پتنگوں کے علاوہ انتظامی پتنگیں بھی کاٹنے کی تیاری کر لی ہے ۔ ایم کیو ایم سیکٹر اور یونٹ کے عہدیداروں کا جلد مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کے قافلے میں شامل ہونے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاک سرزمین پارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ کو سیاسی دھچکوں کے ساتھ ساتھ اب انتظامی دھچکا بھی پہنچانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ ایم کیو ایم کے سیاسی رہنماؤں کی شکل میں متحدہ کی پتنگیں کٹنے کا سلسلہ جاری تھا ۔ اب پاک سرزمین پارٹی نے متحدہ کے انتظامی ڈھانچے کو بھی توڑنے کی تیاری کر لی ہے ۔ ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے سیکٹر اور یونٹ کے عہدیداران نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں سے رابطہ کرلیا ہے ۔ ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی کے عہدیداروں کا جلد پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے ۔ گلشن اقبال ، لیاقت آباد ، اورنگی ٹاؤن ، لانڈھی اور کورنگی کے اہم عہدیداران نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی ہے ، تنظیمی کمیٹی کے اہم عہدیداران پاک سرزمین کے 24 اپریل کو ہونے والے جلسے کے انتظامی معاملات دیکھیں گے ۔