منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

پاناما لیکس سے متعلق جامع تحقیقات سے قبل کسی بھی شخص کو مجرم نہ ٹھہرایا جائے ٗ رحمن ملک

datetime 11  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاناما لیکس سے متعلق جامع تحقیقات سے قبل کسی بھی شخص کو مجرم نہ ٹھہرایا جائے ٗ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہاکہ پاناما لیکس نے دنیا بھرکے حکمرانوں کے لئے مشکلات کھڑی کردی ہیں تاہم جامع تحقیقات سے قبل کسی بھی شخص کو مجرم نہ ٹھہرایا جائے، کیسز میڈیا رپورٹس پر نہیں بلکہ ٹھوس شواہد پر چلتے ہیں جب کہ پیپلز پارٹی وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبے سے دستبردارہوگئی ہے اور ہم وزیراعظم سمیت کسی کی بھی ٹانگیں کھینچنے والوں میں سے نہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر کسی نے چوری کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے تاہم اگر آپ کا بچہ بیرون ملک کوئی بھی کاروبار یا کام کرے تو اس کے ذمہ دار آپ کیسے بن گئے؟سابق وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ اگر پاناما لیکس کی تحقیقات حاضر سروس جج بھی کریں گے تو کیڑے نکالنے والے پھر بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئیں گے اس لئے پورے ہاؤس پر مشتمل کمیٹی بنادی جائے اور اگر عمران خان کو پاناما کے حوالے سے بہت دلچسپی ہے تو وہ پاناما جاکر مقدمہ قائم کرلیں۔ انہوں نے پاناما میں بینک اکاؤنٹ کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا اور بے نظیر بھٹو کا پاناما لیکس سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے کسی رہنما کا آف شور کمپنی کے حوالے سے نام نہیں آیا لیکن بھارتی اخبار نے پاناما لیکس سے مجھے اور میری مرحوم لیڈر کو جوڑ کر من گھڑت خبر شائع کی اور اسی خبر کو پاکستانی میڈیا نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جس سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا۔رحمان ملک نے کہا کہ میں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘‘را’’ کو پاناما لیکس کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا البتہ بھارتی اخبار نے میری عزت کو نیلام کیا اور میں اخبار کے خلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس جاری کروں گا اور بہت جلد آرایم لیکس لاکر حقائق سے پردہ بھی اٹھا دوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…