منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے پی آئی اے کو لمیٹڈ کمپنی بنانے سمیت چار بل کثرت رائے سے منظور ی دیدی

datetime 11  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے پی آئی اے کو لمیٹڈ کمپنی بنانے سمیت چار بل کثرت رائے سے منظور ی دیدی جبکہ غیرت کے نام پر قتل اور امتناع زنا بالجبر بل مزید مشاورت کیلئے موخر کر دیئے گئے۔ پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا جس میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے تحریک پیش کی کہ پی آئی اے کارپوریشن کے بطور کمپنی محدود عامہ قیام کے انتظام کا بل پاکستان بین الاقوامی کارپوریشن (تبدیلی) بل 2016ء فی الفور زیر غور لایا جائے جس پر ایوان نے پی آئی اے بل کو زیر غور لانے کی منظوری دے دی۔ پارلیمنٹ نے تمام شقوں کی منظوری دی۔ وفاقی وزیر زاہد حامد نے تحریک پیش کی کہ پی آئی اے سی (تبدیلی) 2016ء بل منظور کیا جائے ٗپارلیمنٹ نے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دی۔ سینیٹر غوث محمد نیازی نے تحریک پیش کی کہ امیگریشن ترمیمی بل 2016ء زیر غور لایا جائے ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد سپیکر نے بل کی تمام شقوں کی منظوری حاصل کی۔ سینیٹر غوث محمد خان نیازی نے تحریک پیش کی کہ امیگریشن (ترمیمی) بل 2016ء منظور کیا جائے۔ پارلیمنٹ نے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دی۔ سینیٹر سعید غنی نے تحریک پیش کی کہ سول سرونٹس (ترمیمی) بل 2016ء زیر غور لایا جائے ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد سپیکر نے بل کی تمام شقوں کی منظوری حاصل کی۔ سینیٹر سعید غنی نے تحریک پیش کی کہ سول سرونٹس (ترمیمی) بل 2016ء منظور کیا جائے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دی۔ سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے تحریک پیش کی کہ نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2016ء منظور کیا جائے جس کی پارلیمنٹ نے اتفاق رائے سے منظوری دے ۔اجلاس کے دور ان سید نوید قمر نے تحریک پیش کی کہ 14 سے 19 تک ایجنڈا آئٹم کل تک موخر کئے جائیں جس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل بل پر مولانا فضل الرحمان کے تحفظات تھے وہ ملتان میں ہیں، ان کی مشاورت کے لئے اس پر غور موخر کیا گیا جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اﷲ نے کہا کہ زنا بالجبر اور غیرت کے نام پر قتل بلوں پر اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے لی جائے۔ سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے کہا کہ زنا بالجبر اور غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے بلوں پر اتفاق رائے نہیں ہوا ٗحکومت کی طرف سے ان بلوں پر جو ترامیم اور تجاویز آئی ہیں، ہم ان سے اتفاق نہیں کرتے۔ دو بلوں کو آئندہ اجلاس تک موخر کیا جائے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمیں بلوں کو موخر کرنے پر کوئی اعتراض نہیں سینیٹراعتزاز احسن نے کہا کہ کل تک بلوں کو موخر کیا جائے، مولانا فضل الرحمان کو قائل کرلیں گے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ اگر اتفاق رائے نہیں ہوتا تو ووٹنگ کرا لی جائے اگر یہ بل کمیٹی کو بھجوانے ہیں تو کمیٹی میں خواتین کی نمائندگی رکھی جائے۔ سپیکر نے کہا کہ کمیٹی میں کوئی بھی خاتون رکن بذات خود جا سکتی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کمیٹی نے اپنا کام کرلیا ہے۔ دونوں بلوں پر تحفظات سامنے آئے ہیں ان کو اتفاق رائے ہونے تک موخر کیا جائے جس پر سپیکر نے انہیں موخر کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…