لاہور(نیوز ڈیسک ) جہا نگیر ترین نے انٹرا پارٹی انتخا بات سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا عمران خان نے ن لیگ سے ٹا کرے کا تہہ کر لیا میں کبھی بھی نہیں چا ہتا ہو ں کہ پارٹی تقسیم ہو کشتیا ں جلا کر عمران خان کے ساتھ شامل ہوا ہوں ۔ پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں اور پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی نظریاتی گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے یونٹی گروپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں یونٹی گروپ نے نااتفاقی کے بیج بوئے ہیں جب کہ شفقت محمود کاساتھ پارٹی کی عزت کے لئے دے رہاہوں لیکن اگر جہانگیرترین اورچوہدری سرور سے ٹکٹ لینے پڑے توگھرچلاجاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تحریک انصاف کے کارکن انصاف کے لیے سڑکوں پر پھر رہے تھے تو اس وقت چوہدری سرور گورنر شپ کے مزے لے رہے تھے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کاباغیچہ ہے اور وہ اس کی رکھوالی کریں گے تاہم بتایا جائے کہ عمران خان کے خلاف سازشوں کا جال کون بُنتارہا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ذاتی نہیں قومی ایجنڈے کے لئے بنائی گئی جب کہ آج تک میں نے تحریک انصاف میں دھڑے کی سیاست ہی نہیں کی کیونکہ تحریک انصاف اختلافات سے بالاترہے اور جوپارٹی اپنے نظریاتی کارکنوں کو نظراندازکردے مٹ جاتی ہے تاہم تحریک انصاف کے لئے آج فیصلہ کن گھڑی ہے۔
بریکنگ نیوز جہا نگیر ترین نے پا رٹی سے لا تعلقی کا اعلا ن کر دیا
11
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں