اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ملک کے اکثر علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں، محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈ سلائنڈینگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم مالاکنڈ ، ہزارہ ،پشاور، مردان ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ لاہور ،گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن اسلام آباد میں چند مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت بالاکوٹ میں تئیس جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، سکھر، حیدرآباد میں سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔