منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

پاناما لیکس معاملہ، دما دم مست قلندر کہاں ہوگا ؟ اعلان ہو گیا

datetime 11  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن نہ بنایا تو لاہور میں دما دم مست قلندر شروع ہو گا‘ چیف جسٹس کی سربراہی میں جو کمیشن بنایا جائے گا اس کی قانونی اور اخلاقی حیثیت ہو گی جبکہ حکومت کا اخلاقی جواز ختم ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے بڑا بجٹ پاکستانی سربراہ کا ہے اگر رائے ونڈ نواز شریف کا ذاتی گھر ہے تو وہ اس پر سرکاری وسائل کیوں خرچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 2 نئی باتیں کی ہیں جس میں ایک چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے دوسرا نواز شریف کو استعفیٰ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کمیشن کا اعلان کر کے پھنس گئی ہے اور ان کے پاس اخلاقی جواز خمت ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں جو کمیشن بنایا جائے گا اس کی قانونی اور اخلاقی حیثیت ہو گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ساتھ دے نہ دے قوم عمران خان کا ساتھ ضرور دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن نہ بنایا گیا تو لاہور میں دما دم مست قلندر ہو گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ 2016ءاہم سال ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…