منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

بری خبر آگئی، ہزاروں ملازمین خطرے میں، حکومت نے فیصلہ کر لیا

datetime 11  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) ماں بچے کی صحت پروگرام کے ہزاروں ملازمین کو بے روزگار کرنے کا خدشہ پنجاب بھر کے ملازمین نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق میٹرنل نیوبوان اینڈ چائیلڈ ہیلتھ پروگرام کے پنجاب بھر سے 4600ملازمین جن میں لیڈی ڈاکٹرز، سوشل آرگنائزر، لیڈی ہیلتھ وزیٹرز، سٹاف نرسز، اکاﺅنٹنٹ، کمپیوٹر آپریٹرز، سکیورٹی گارڈ اورڈرائیورز شامل ہیں۔ ماں اوربچے کی بڑھتی ہوئی شرح اموات کو کم کرنے اور ان کی صحت کو بہتر بنانے کےلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار ایم این سی ایچ ایمپلائزایسوسی ایشن پنجاب کے صدر افضل کامیانہ اور دوسرے سینیر عہدیداران نسرین سلطانہ، مشتاق احمد تارڈ، عظمیٰ جاوید، مس شبانہ، امجد محمود ودیگر نے ایکسپریس کانفرنس میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ تمام ملازمین عرصہ دراز سے کنٹریکٹ پر تعینات ہیں جنکو مستقل کرنے کے خواب دکھائی جاتے رہے مگر بیوروکریسی کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ملازمین مستقل نہ ہوسکے۔ افضل کامیانہ نے کہا 19اپریل کو پنجاب بھر میں 24/7 بنیادی مراکز صحت، اورل ہیلتھ سنٹر پر تعینات عملہ ودیگر ضلعی ایم این سی ایچ مینجمنٹ یونٹ کام نہیں کرینگے اور پنجاب بھر کے تمام ملازمین پنجاب اسمبلی کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں تاحکم ثانی دھرنا دینگے۔ ہزاروں ملازمین کو پی سی ون کی مقررہ معیارد30جون2016مکمل ہونے پر فارغ کرنے کے خلاف سراپا احتجاج ہونگے مقررین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہزاروں خاندانوں کا معاشی قتل نہ کیا جائے اورتمام ملازمین کو ریگولر کرکے سروس سٹرکچر کی منظوری دی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…