اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پا کستان تحریک انصا ف پنجا ب کے صدر چوہدری سر ور نے کہا ہے کہ وہ بنی گالہ جا کر چیئر مین عمران خان سے سچی بات کر تے ہیں جس کی وجہ سے انہیں پا رٹی کے بعض لیڈر انہیں پسند نہیں کر تے ۔ صو بہ پنجا ب کے ضلع پا کپتن میں انٹر پا رٹی الیکشن کی تقریب سے خطا ب کر ہو ئے انہو ں نے کہا کہ ملتا ن کے ور کر ز نے انٹر پارٹی الیکشن میں ووٹ دینے کا یقین دلا یا تھا انہو ں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی مجھے پنجا ب کا صدر بنا لے تو صو بے سے ن لیگ کا صفا یا کر دو ں گا ۔ چوہدری سر ور نے مزید کہا کہ عمران خان شا ہ محمو دقریشی کو وائس چیئر مین بنا دیں تو خو شی ہو گی ، ان کا کہنا تھا کہ تسلیم کر تا ہو ں کہ عمران خان کے بعد شا ہ محمود قریشی اہم پارٹی رہنما ہیں ۔