اسلام آباد (نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا 2018 تک ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ شاید شرمندہ تعبیر نہ ہو کیونکہ ایک ہزار 410 میگاواٹ کے تربیلا توسیعی منصوبے کا ایک اہم حصہ، 5 ارب روپے کے اضافی فنڈز کے باوجود اپنے مقررہ وقت میں مکمل ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔اس ناکامی کی پہلی بڑی وجہ یہ ہے کہ واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے گزشتہ سال 5 ارب روپے کے توسیعی منصوبے کے معاہدے کے وقت، منصوبے کے ٹھیکیداروں کے ساتھ اس کے مکمل ہونے کے شیڈول کو حتمی شکل نہیں دی تھی، جبکہ دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ اتھارٹی نے منصوبے کے الیکٹرو مکینکل ڈویلپمنٹ کی ٹھیکیداروں کے کام کے ساتھ ہم وقت سازی بھی نہیں کی تھی۔اب سول کنٹریکٹر مقررہ وقت پر کام مکمل نہ ہونے پر مختلف بہانے تلاش رہے ہیں جبکہ الیکٹرول مکینل کنٹریکٹر، جسے کبھی اس توسیعی منصوبے کا حصہ ہی نہیں بنایا گیا تھا، منصوبہ مکمل کرنے کے لیے مزید وقت اور فنڈز مانگ رہا ہے۔واپڈا کے سینٹرل کنٹریکٹ سیل کے ایک سابق ملازم کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ بھی نیلم جہلم ہائیڈرو منصوبہ ثابت ہونے جارہا ہے، جس میں مقررہ فنڈز اور وقت سے کئی گنا زیادہ فنڈز اور وقت لگا، جبکہ گزشتہ ایک دہائی سے اس سے وعدے کے مطابق فائدہ بھی حاصل نہ ہوسکا۔واضح رہے کہ ایک ہزار 410 میگاواٹ بجلی کے تربیلا توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد 2013 میں رکھا گیا تھا اور اسے فروری 2018 میں مکمل ہونا تھا۔تاہم مسلم لیگ (ن) نے حکومت میں آنے کے بعد منصوبے کی تکمیل کا وقت آٹھ ماہ کم کرکے جون 2017 کردیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
توشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر 2026 کا ریکارڈ جاری، اہم نام سامنے آگئے
-
گورنر راج میں حصہ اور گورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، محسن نقوی
-
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
گلشن حدید میں ایک گھر سے 5 لاشیں ملنے کا کیس، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
سلمان خان کے بیڈروم میں نادیدہ وجود، پراسرار واقعات کا انکشاف



















































