اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

اسلام آبادمیں جعلی کر نل گرفتار

datetime 11  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) کر اچی کمپنی پولیس نے دوران سپیشل چیکنگ نا کہ خیبر چوک سے جعلی کر نل سمیت 04 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کا یہ گر وہ نا ن کسٹم گا ڑ یا ں کو ئٹہ سے لا کر سوات فروخت کر تے تھے ۔ ملزمان کے قبضہ سے دو گا ڑ یا ں جعلی بکیں ،برآمد کر لی گئیں ۔ مزید تفتیش کے لیے ریما نڈ جسما نی حاصل کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پریشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی کی خصوصی ہد ا یت ایس پی صدر بلا ل ظفر نے گا ڑ یوں کی چیکنگ کے سلسلہ میں تھانہ کر اچی کمپنی کی پولیس انسپکٹر مبا رک علی کی زیر نگر انی طا ر ق خا ن اے ایس آئی ، کما ل خا ن اے ایس آئی، عامر علی ہیڈ کنسٹیبل ، شاہد اقبا ل ، ظفر اللہ کنسٹیبلا ن پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ۔ پولیس ٹیم نا کہ خیبر چوک پر مو جو تھی اور مشکو ک گا ڑ یو ں کی پڑ تا ل کی جا رہی تھی کہ اس دوران بو قت 10:30بجے رات گا ڑ ی ایکس کرولا کار AAM-787 بررنگ سفید آئی جس کو مشکوک جانتے ہو ئے روکا ، گا ڑ ی کی ڈرائیو نگ سیٹ پر مو جود شخص نے حساس ادارے کی وردی پہنی ہو ئی تھی اور کرنل کا رینک لگا یا ہو ا تھا پولیس کے دریا فت کر نے پر اس نے اپنا نا م و پتہ عطا اللہ ولد ولد شاہ مراد سکنہ قلعہ عطا اللہ کو ئٹہ بلو چستا ن بتا یا ۔ جبکہ دیگر سا تھ بیٹھے ہو ئے جعفر خا ن ولد اختر محمدسکنہ دائد زئی بلو چستا ن ، محمد عد نا ن ولد عبد اللہ سکنہ اوچ ضلع لو ئر دیر اور عمر ان خا ن ولد محمد اسحا ق سکنہ جبہ ٹا ؤ ن ضلع اسلام آ باد کا ر میں سوار تھے ۔ کر نل عطا اللہ دریا فت پر کو ئی محکما نہ کا ر ڈ پیش نہ کر سکا ۔ ملزمان سے گا ڑیو ں کی رجسٹر یشن بکس بر آمد ہو ئیں ۔ ملزمان کے خلاف تھا نہ کر اچی کمپنی میں مقدمہ درج کرلیا اور مجا ز عدالت میں پیش کر کے تین یو م ریما نڈ جسما نی حا صل کر لیا گیا ۔ ملزمان کا یہ گر وہ کو ئٹہ بلو چستا ن سے نئی گا ڑ یا ں نا ن کسٹم خر ید کر عدنا ن نا می شخص کو سوات میں فروخت کر تا تھااور کا فی عرصہ سے یہ گر وہ اس دھند ے میں ملو ث ہے ۔ ملزمان کے انکشاف پر ایک اور گا ڑ ی بھی بر آمد کرلی گئی ۔ مزید تفتیش جا ری ہے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی پولیس ٹیم کی اعلیٰ کا رکر دگی پر تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایت کی ہے کہ وہ ضلع بھر کے داخلی وخا رجی راستو ں پر سخت چیکنگ کر یں جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لائیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…