لاہور(نیوزڈیسک )تحریک انصاف میں انتخابی دھڑے بندی اور دراڑیں واضح ہو گئیں، شاہ محمود قریشی یونٹی گروپ کے خلاف بول پڑے۔ گزشتہ روز ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اختلافات کے بیج یونٹی گروپ نے بوئے ہیں، ٹکٹ کیلئے چودھری سرور، جہانگیر ترین کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گا۔چودھری سرور، جہانگیر ترین سے ٹکٹ لینے کے بجائے سیاست چھوڑ دوں گا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ آزاد عدلیہ کی جنگ میں حامد خان کا چہرہ دکھائی دیتا تھا،دھرنے میں کارکنوں پر جب شیلنگ ہوتی تھی تو وہاں یاسمین راشد دکھائی دیتی تھی، لیکن اب چودھری سرور اور جہانگیر ترین کہتے پھر رہے ہیں کہ آئندہ ٹکٹیں وہ دیں گے۔