لنڈی کوتل(نیوزڈیسک) پاکستانی تاریخ میں پہلی بار قبائلی علاقوں میں ایسا اقدام جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا،پولیس میں مسیحی برادری کی تین خواتین اہلکاربھرتی،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں کی پولیس نے 3 خواتین اہلکاروں کو بھرتی کرلیا، بھرتی ہونے والی خواتین کا تعلق مسیحی برادری سے ہے۔حکام کے مطابق یہ بھرتیاں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والی خواتین کیلئے تھیں تاہم صرف مسیحی خواتین نے ملازمت کیلئے درخواستیں جمع کروائیں ٗکسی بھی مسلمان خاتون نے درخواست نہیں دی۔حکام کو ملازمت کے اشتہار کے بعد 15 مسیحی خواتین کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ پولیس اہلکار خالد خان نے بتایا کہ ان خواتین اہلکاروں کی ذمہ داری طورخم سرحد سے گزرنے والی خواتین کی تلاشی لینا ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ یہ مختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں بھی پولیس کی مدد کریں گی۔انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی ادارے اگرچہ ملک کے دیگر حصوں میں خواتین اہلکاروں کی بھرتیاں کررہی ہیں تاہم قبائلی اضلاع میں خواتین درخواست دہندگان کی کمی کا سامنا ہے۔ایک اور اہلکار کے مطابق ہم اس اقدام کو بارش کی پہلی بوند تصور کررہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ قبائلی پولیس میں بھرتی کیلئے مزید خواتین بھی درخواستیں جمع کروائی گئیں۔