اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

عجیب و غریب فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 10  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) دنیا کے 10 آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے تین شہر شامل ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ میں گندگی کے حوالے سے دنیا کے پہلے دس شہروں کی لسٹ میں کراچی پانچویں‘ پشاور چھٹے اور راولپنڈی ساتویں نمبر پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے دنیا کی دس آلودہ ترین شہروں کی لسٹ گزشتہ روز جاری کر دی ہے جس کے مطابق صوبہ سندھ اور پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی جس کی آبادی دو کروڑ سے زیادہ ہے گندگی کے حوالے سے دنیا کا پانچواں شہر بتایا گیا ہے۔ اس طرح صوبہ خیبرپختونخوا کا دارالحکومت پشاور گندگی کے حوالے سے دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔ صوبہ پنجاب کا تیسرا بڑا شہر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا ملحقہ شہر راولپنڈی گندگی کے لحاظ سے دنیا میں ساتویں نمبر پر برجمان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان تمام شہروں کے فضا میں آلودگی کی اہم وجہ پرانی گاڑیوں اور شہر میں موجود فیکٹریوں سے نکلنے والا دھواں ہے جس کے باعث گزشتہ سال پاکستان میں 110 سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے آلودگی ختم کرنے کیلئے پرانی گاڑیوں پر پابندی کے ساتھ ساتھ شہر میں موجود فیکٹریوں کو شہر سے باہر نکالنے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے۔ اگر یہ اقدامات نہ کئے گئے تو آلودگی میں اضافے کے باعث ہزاروں لوگ متاثر ہو سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…