اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خیبر پختونخواہ اور پنجاب، فاٹا،کشمیر ، بلوچستان اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کےساتھ بارش سے موسم خواشگوار اور سردہوگیا ، آئندہ 24گھنٹوں میں خیبر پختونخوا، فاٹا، بلوچستان ،پنجاب ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ،محکمہ موسمیات نے بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزیدلینڈ سلا ئنڈینگ کے خدشہ کا اظہار کیا ۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ، ہزارہ ،پشاور، مردان،کوہاٹ،بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، فاٹا، کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی، ، نصیر آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ ڈی جی خان، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ، مکران ڈویژن میں چند مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، پنجاب، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بلوچستان اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ مالم جبہ29، پاراچنار23، بنوں20، چترال 18، پٹن 16، کالام 11، دیر ، سیدو شریف10،دروش08،بالاکوٹ07 ، کاکول، ، لوہردیر، میرکھانی 04،رسالپور 01 ، ڈیرہ غازی خان،سرگودھا 06، خانپور 04،کوٹ ادو، مری 03، ملتان 02، سیالکوٹ، بہاولپور 01،مظفر آباد 06، گڑی دوپٹہ03، راولاکوٹ02،پنجگور 06، خضدار 01،استور میں 02 ، گلگت 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت37، بدین، دادو 36، چھور، ٹھٹھہ35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔