پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور کے علاقے شگئی پجگی روڈ پر گیس لیکج کے باعث چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ گزشتہ روز پیش آیا اور مرنے والے افراد کے بارے میں علم صبح کے وقت ہوا۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مرنے والوں میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں ، مرنے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز شمشیر کے بیٹے کی شادی تھی ، گھر میں شادی کے حوالے سے مہمانوں کی بھیڑ تھی۔ علاقے میں معمول کے مطابق لوڈشیڈنگ کے باعث جنریٹر چلایا گیا تو کمرے میں گیس کا دھواں بھرنے سے شمشیر ، واجد ، اقرار ، بلال موت کی آغوش میں چلے گئے۔