لاہور( نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے پانامہ لیکس کے معاملے پر اپنی پالیسی وضع کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف جو مرضی کرے پیپلزپارٹی آئینی حدود سے تجاوز نہیں کرے گی۔پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر پہلے پارلیمنٹ اور پھر سڑکوں پر آ سکتے ہیں ۔ دھرنا آخری آپشن ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جو مرضی کرے پیپلز پارٹی آئینی حدود سے تجاوز نہیں کر ے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ضد پر اڑی رہی تو عمران خان کا اعلانیہ دھرنا ہو بھی جائے گا۔