اسلام آباد(نیوزڈیسک)عمران خان کا قوم سے خطاب، کب اور کیسے؟ اعلان ہوگیا،پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاناما لیکس کے معاملے پر سرکاری ٹی وی کے ذریعے قوم سے خطاب کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جو پوری نہیں ہو سکی۔ عمران خان کو آخر کار فیصلہ کرنا پڑا کہ وہ کل شام 6 بجے بنی گالہ سے قوم سے خطاب کریں گے۔ عمران خان نے نجی میڈیا سے بھی درخواست کی کہ ان کے قوم سے خطاب کو براہ راست نشر کیا جائے۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا انہوں نے عمران خان کے پی ٹی وی پر خطاب کی حمایت نہیں کی۔ واضح رہے حکومت نے عمران خان کو پی ٹی وی پر خطاب کی اجازت نہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سرکاری ٹی وی پر صرف صدر مملکت پاکستان اور وزیراعظم قوم سے خطاب کر سکتے ہیں۔