اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

کراچی: کالعدم تنظیموں، عسکریت پسند گروہوں کے گٹھ جوڑ کی تحقیقات میں تیزی،48گھنٹوں میں اہم گرفتاریوں کا امکان

datetime 9  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں کالعدم تنظیموں اور عسکریت پسند گروہوں کے گٹھ جوڑ کی تحقیقات تیز کر دی گئی ہیں۔50 سے زائد ٹیلفون نمبروں کا ڈیٹا اور دو ماہ کے دوران گرفتار تخریب کاروں کی تفتیشی رپورٹس مرتب کی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عسکریت پسند گروہوں اور کالعدم تنظیموں کے گٹھ جوڑ کی تحقیقات تیز کر دی ہیں۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران گرفتار ہونے والے مخصوص گروہ کے کارندوں اور تخریب کاروں کی تفتیشی رپورٹس کو یکجا کیا جا رہا ہے جبکہ ان ملزموں سے حاصل کردہ 50 سے زائد ٹیلیفون نمبرز کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ شہر میں دہشت گردی اور تخریب کاری کی بڑھتی وارداتوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ شہر میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور بھتہ خوری کی نئی لہر کی تحقیقات بھی تیز کر دی گئی ہیں اور انسداد بھتہ سیل کی جانب سے اہم وارداتوں کی جیوفنسگ رپورٹس بھی یکجا کر لی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں سے تحقیقات کے دوران کئی گروہوں کے سرغنہ اور سہولت کاروں کی نشاندہی ہوئی ہے اور اگلے 48 گھنٹوں کے دوران کئی اہم ملزموں کی گرفتاریاں کر لی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…