منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

پاناما لیکس ٗ تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں اختلافات پیدا ہوگئے

datetime 9  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کے خلاف تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاناما لیکس میں وزیر اعظم نواز شریف کے بچوں کے نام سامنے آنے پر پی ٹی آئی اور پی پی نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے متحدہ اپوزیشن کا کردار اداکرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب دونوں جماعتوں میں 3 اہم نکات پر اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف استعفیٰ دے کر پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے سامنے پیش ہوں جبکہ پی پی نے اس تجویز کی مخالفت کردی ۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ نہیں کریں گے۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی بجائے وزیر اعظم کی رہائش گاہ رائیونڈ میں دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا جس کی پی پی نے مخالفت کردی ہے اور دھرنے میں ساتھ نہ دینے کا اعلان کیا ۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی نے تجویز دی تھی کہ سینیٹ کے آئندہ ہونے والے اجلاس کا احتجاجاً بائیکاٹ کیا جائے گا تاہم پی پی اس بات پر بھی رضا مند نظر نہیں آرہی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…