اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

شاہین فائیوکے نام سے منسوب پاک، چین مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز

datetime 9  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)پاکستان اورچین کے درمیان 20دن تک جاری رہنے والی فضائی مشقوں کا آغاز ہوگیا، شاہین پانچ کہلانے والی یہ مشقیں تیس اپریل تک جاری رہیں گی ،مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے مابین آپریشنل تعلقات کو فروغ دینا ہے،اس موقع پر پاکستان ایئر فورس کے ایک اعلی عہدیدار محمد اشفاق آرائیں نے بتایا ہے کہ پاکستان میں فضائیہ کا مکمل بوجھ امریکی ایف سولہ طیاروں کے بیڑے پر ہے، پاکستان اس وقت اضافی طیارے تو نہیں خرید سکتا تاہم چین کے ساتھ جے ایف سترہ جنگی طیاروں کی تیاری کا منصوبہ رکھتا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جاری کیے گئے چینی وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہاگیا کہ اس کی فضائیہ نے پاکستانی ایئر فورس کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ شاہین پانچ کہلانے والی یہ مشقیں تیس اپریل تک جاری رہیں گی اور ان کا مقصد دونوں ممالک کے مابین آپریشنل تعلقات کو فروغ دینا ہے تاہم بیان میں یہ نہیں بتایاگیا کہ یہ مشقیں کہاں ہو رہی ہیں۔پاکستان ایئر فورس کے ایک اعلی عہدیدار محمد اشفاق آرائیں نے بتایا کہ پاکستان میں فضائیہ کا مکمل بوجھ امریکی ایف سولہ طیاروں کے بیڑے پر ہے۔ ان کے بقول پاکستان اس وقت اضافی طیارے تو نہیں خرید سکتا تاہم چین کے ساتھ جے ایف سترہ جنگی طیاروں کی تیاری کا منصوبہ رکھتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…