اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری،جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری سیل ،ایک ہزار کلو مضر صحت سرخ مرچیں پکڑ ی گئیں

datetime 9  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری سیل کر دی جبکہ جعلی مشروبات کی ہزاروں بوتلیں قبضے میں لے لیں اور نمونے لیبارٹری میں بھجوا دیئے ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی قیادت میں لاہور کے نواحی علاقے جلو میں جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار مارا ۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق فیکٹری میں ملکی اور غیر ملکی برانڈ کے جعلی مشروبات تیار کیے جا رہے تھے ، بوتلیں گندے پانی سے دھوئی جا رہی تھیں جبکہ فیکٹری میں مچھروں اور مکھیوں کی بھی بھرمار تھی۔ٹیم نے جعلی مشروبات کی 20ہزار خالی اور 10ہزار بھری بوتلیں برآمد کر کے فیکٹری سیل کر دی جبکہ نمونے لیبارٹری میں بھجوا دیئے ۔ایک اور کارروائی میں ایک ہزار کلو مضر صحت سرخ مرچیں پکڑی گئیں۔ عائشہ ممتاز نے بتایا کہ یہ مرچیں ملتان سے بک کرائی گئیں او ریہاں سے انہیں پرچون دکانوں پرجانا تھا لیکن راوی ٹاؤن کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو قبضے میں لے کر ایک ہزار کلو مضر صحت سرخ مرچیں قبضے میں لے لیں۔ انہوں نے بتایا کہ لکڑی کے برادے کو فارن ڈائی یا ٹیکسٹائل کلر دے کر مختلف اقسام کے آئل لگادئیے جاتے ہیں اور یہ غیر معیار ی ہی نہیں بلکہ مضر صحت ہیں اور اس کے کھانے سے معدے او رجگر کے کینسر کے امراض پھیل رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں دیدی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…