منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے آیندہ چوبیس گھنٹوں کی پیش گوئی کردی، ہوشیار رہیں!

datetime 9  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ شمال مشرقی بلوچستان میں(آج) اتوار کو چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق نے بتایا کہ(آج) اتوار سے سوموارکے دوران فاٹا، خیبر پختونخواہ (پشاور،مالاکنڈ ، ہزارہ ،مردان،کوہاٹ،بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن) ٗبالائی پنجاب(راولپنڈی ٗگوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن) اسلام آباد ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ٗ اس دوران کشمیر، ہزارہ، سرگودھا ڈویڑن اور خطہ پوٹھوہار میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔اتوار کے دوران ڈی جی خان، ڈی آئی خان، ملتان،ساہیوال،فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزیدلینڈ سلا ئنڈینگ کا خدشہ ہے۔اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ ، ہزارہ ،پشاور، مردان،کوہاٹ،بنوں ڈویژن)، فاٹا، کوئٹہ، ڑوب، قلات، سبی، نصیر آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ٗاس کے علاوہ ڈی جی خان، ڈی آئی خان، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ ہلکی بارش کی امید ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، پنجاب، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں ٗ تاہم کوئٹہ، ژوب ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ کے علاقوں مالم جبہ 44، چیراٹ 36، دیر 32، سیدو شریف 30، پاراچنار 25، لویر دیر 21، پٹن، کاکول 19، کالام 17، کوہاٹ 12، پشاور (سٹی 8، ائیر پورٹ 7) میر خانی 6، بالاکوٹ 5، چترال، ڈی آئی خان 4، دروش 2 ٗ پنجاب کے علاقوں میا نوالی 13، منڈی بہاولدین 6، لیہ بھکر، سرگودھا 5، ا سلام آباد، فیصل آباد 4، جھنگ، گوجرانوالہ، شورکوٹ 3، مری، جہلم، ڈی جی خان، ملتان، منگلا ٗ بلوچستان کے علاقوں ژوب 8 ٗکوئٹہ ایک ٗکشمیر کے علاقوں گڑی دوپٹہ، مظفر آباد 3 ٗ راولاکوٹ ایک۔ گلگت بلتستان کے علاقوں استور میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…