ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

اپٹما کے چیئرمین کی تجارتی نمائش”ٹیکسپو پاکستان2016 “کے کامیاب انعقاد پرٹی ڈیپ کی تعریف

datetime 9  اپریل‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (آپٹما)کے مرکزی چیئرمین طارق سعود نے پاکستان میں پہلی بار ٹیکسٹائل سیکٹر سے متعلق خصوصی تجارتی نمائش”ٹیکسپو پاکستان2016 “کے انتہائی کامیاب انعقاد پرٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نمائش پاکستان کے اہم برآمدی ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے فائد ہ مند ثابت ہوگی،یہ چار روز ہ نمائش کراچی ایکسپو سینٹر میں ہورہی ہے، طارق سعود نے ایک بیان میں وفاقی حکومت بالخصوص وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان،ٹی ڈی اے پی کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش کے ذریعے مقامی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو اپنی مصنوعات مقامی اورعالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا گیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ اس عالمی ٹیکسٹائل نمائش کا انعقاد دراصل عالمی سطح پر پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی اہمیت کا اعتراف ہے،انہوں نے کہا کہ یہ بات بہت حوصلہ افزا ہے کہ عالمی خریداروں نے ہمارے دروازے پر آکر ہمارے ملک کی ٹیکسٹائل مصنوعات میں انتہائی دلچسپی کا اظہارکیا ہے،اس طرح کی نمائشوں کا انعقادنئی مارکیٹوں کی تلاش کے لیے اس سیکٹر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے مابین رابطے قائم کرنے اورعالمی سطح پرپاکستان کے امیج کو بہتر بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں،قبل ازیں چیئرمین آپٹما نے وائس چیئرمین آصف انعام،سابقہ چیئرمینوں ندیم مقبول اور یاسین صدیق ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر نویداحمد سمیت آپٹما کے سینئر ممبران کے ہمراہ ٹیکسپو نمائش کا دورہ کیا اور عالمی خریداروں کے ساتھ میٹنگ کی،انہوں نے تمام غیر ملکی مندوبین کا اس نمائش میں شرکت کے لیے پاکستان آنے پر ان کا خیر مقدم کیااور ان کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں وہ استعداد موجود ہے کہ وہ عالمی خریداروں کی ضروریات اور طلب پوری کرسکے،انہوں نے ٹیکسپوپاکستان کے آرگنائزرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ترقی کے لیے مستقبل میں بھی ایسی نمائشوں کا انعقاد جاری رکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…