اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

(ن)لیگ آزاد کشمیر سے تمام حلقوں سے 230 امیدواروں کا انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار ٗ درخواستیں جمع کرادیں

datetime 9  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) آزاد کشمیر کے انتخابات کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر سے تمام حلقوں سے 230 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کرادیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہفتہ کو یہاں پنجاب ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفرالحق نے کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی، وزیراعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمان، وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر، سردار سکندر حیات خان، راجہ فاروق حیدر، شاہ غلام قادر، چوہدری طارق فاروق، ڈاکٹر نجیب خان نقی، چوہدری محمد عزیز، سردار عبدالخالق وصی، سردار مہتاب احمد خان، نصیب اللہ گردیزی اور صدیق الفاروق بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں میرپور ڈویژن کے حلقہ ایل اے 1 تا ایل اے 12 کے امیدواروں نے بورڈ کے سامنے اپنے اپنے حلقہ کی انتخابی صورتحال سے آگاہ کیا اور موزوں امیدواروں کو ٹکٹ دینے کیلئے اپنی سفارشات سے آگاہ کیا۔ تمام امیدواروں نے دوران انٹرویو اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعظم محمد نواز شریف جس کو بھی امیدوار نامزد کریں گے وہ اس امیدوار کی انتخابی مہم کو اپنی مہم سمجھ کر چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام امیدواروں کے انٹرویو مکمل ہونے کے بعد بورڈ اپنی سفارشات پارٹی کے صدر اور وزیراعظم محمد نواز شریف کو پیش کر دے گا جو پارٹی کیلئے امیدواروں کا حتمی اعلان کریں گے۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر سے تمام حلقوں سے 230 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا اور ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کرائیں۔ ۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کے اجلاس میں دی گئی آراء کی رپورٹ مرتب کر کے اسے حتمی فیصلہ کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کو پیش کی جائے گی ، حتمی امیدواروں کا فیصلہ پارٹی کے صدر کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…