اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کا سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کا اعلان

datetime 8  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان اتوار کو سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اتوار کی شام قوم سے خطاب کریں گے اس لئے سرکاری ٹی وی پر ان کے خطاب کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کئے جائیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی ایک سرکاری ادارہ ہے جو قوم کے ٹیکس سے چلتا ہے لہذا اس پر ہر شہری کا اتنا ہی حق ہے جتنا کہ وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان والوں کا ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے جاری مراسلے میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی وی پر پاناما لیکس کے حوالے سے ہونے والی بحث نہیں دکھائی گئی جب کہ حکومتی وزراء کی جانب سے فلاحی ادارے شوکت خانم کے حوالے سے جو پروپیگنڈا کیا گیا اسے براہ راست دکھایا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین کو بھی اجازت دی جائے تاکہ وہ وزیراعظم کی طرح شوکت خانم پر لگائے جانے والے الزامات کے حوالے سے قوم کو آگاہ کر سکیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے پرسنل سیکرٹری نعیم الحق کی جانب سے پی آئی ڈی میں بھی پریس کانفرنس کی گئی تھی جو کسی بھی سیاسی جماعت کے غیر منتخب رکن کی جانب سے پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرنے کا پہلا واقعہ تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…