ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

چین اور پا کستان کے درمیان ایسا معاہدہ کہ دشمن ملک دیکھتے رہ گئے

datetime 8  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )چین کے مغربی صوبے سنکیانگ کی کمپنیوں نے پاکستان کے ساتھ دو ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کیے ہیں۔خبر رساں ادارے رویئٹرز کا کہنا ہے کہ سنکیانگ کے اعلی عہدہداروں نے تجارتی تعلقات بہتر بنانے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا۔یاد رہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان گذشتہ سال 46 ارب ڈالر مالیت کے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبہ طے پایا تھا۔جس کے تحت چین پاکستان میں گوادر سے لے پر چین تک راہداری بنا رہا ہے۔
چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل ژانگ چوانگ کی سربراہی میں چینی کے 61 رکنی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔انھوں نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے ملاقات اور صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے دورے پر پہنچ گیا۔دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت پاکستان میں سنکیانگ کی چینی کمپنیاں دو ارب ڈالر کی مالیت سے انفراسٹیکچر کے منصوبے، شمسی توانائی سمیت دیگر منصوبوں پر کام کریں گی یاد رہے کہ چین کے مغربی سنکیانگ میں شدت پسندوں کے رجحانات میں اضافہ ہوا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی سر زمین پر موجود شدت پسند عناصر سنکیانگ میں حالات خراب کروا رہے ہیں۔
چین کے صدر نے گذشتہ سال پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے دونوں ملکوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…