اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاناما پیپرز کا فارنزک آڈٹ ہونا چاہیے۔ تفصیل کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاناما پیپرز کا فارنزک آڈٹ ہونا چاہیے۔ اگر اپوزیشن انکوائری کمیشن پر مطمئن نہ ہوں تو معاملہ سپریم کورٹ میں لے جائیں۔ حکومت بھی فرانزک آڈٹ کیلئے تیار ہے۔