لاہور( این این آئی)فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے پاکستانی اسٹیج ڈراموں اور ثقافتی طائفوں کی آڑ میں انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کڑی نگرانی کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ دس سالوںں سے لاہور ،کراچی اور اسلام سے تعلق رکھنے والے معروف پرموٹرز نے مبینہ طور پر تھیٹر ڈراموں اور میوزیکل کنسٹرٹ کی آڑ میں سادہ لوح افراد سے لاکھوں روپے وصول کر کے انہیں مختلف یورپی ممالک میں سمگل کر دیا ہے ۔دستاویزات کے بغیر بیرون ملک قیام کرنے والے کئی افراد پکڑے بھی گئے ہیں جو مختلف ممالک کی جیلوں میں قید ہیں جبکہ سمگلنگ کرنے کے جرم میں کئی پروموٹر زاور فنکاروں کو بین بھی کر دیا گیا تھا۔ ذرائع کے کے مطابق ایف آئی اے نے ایسے طائفوں اور انسانی سمگلرز کیخلاف سخت ایکشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت ایسے پروموٹرز ،فنکاروں اور دیگر انسانی سملگروں پر کڑی نظر رکھی جائے گی ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے نے اس سلسلہ میں بیرون جانے والے طائفوں اور فنکاروں سے چھان بین کرنے بھی فیصلہ کیا ہے ۔
اسٹیج ڈراموں ،ثقافتی طائفوں کی آڑ میں انسانی سمگلنگ ،بڑا قدم اُٹھالیاگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ
-
باپ نے 4بیٹیوں کو زہریلا مشروب پلا کر خود بھی پی لیا
-
توشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر 2026 کا ریکارڈ جاری، اہم نام سامنے آگئے
-
گورنر راج میں حصہ اور گورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، محسن نقوی
-
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
گلشن حدید میں ایک گھر سے 5 لاشیں ملنے کا کیس، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی



















































