ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

پاناما لیکس،وزیراعلیٰ کی اہلیہ تہمینہ درانی سے مدد مانگ لی گئی

datetime 7  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن نے ملکی دولت واپس لانے کیلئے وزیراعلیٰ کی اہلیہ تہمینہ درانی سے مدد مانگ لی۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید کی سربراہی میں بننے والی متحدہ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں تہمینہ درانی کو حق اور سچ کی آواز بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید، مسلم لیگ (ق) کے سردار وقاص حسن موکل، پیپلز پارٹی کے سردار شہاب الدین، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر وسیم اختر اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان کی جانب سے لکھے گئے خط میں تہمینہ درانی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد غریب عوام اور ملکی دولت واپس لانے کی اس جدوجہد میں اپوزیشن کا ساتھ دیں۔ بعد ازاں اسمبلی کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمودالرشید نے کہا کہ یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں کہ وزیراعظم بھولی بھالی صورت بناکر قوم کو کمیشن کے چکر میں ڈال کر اپنی جان بچا لیں، ہم اس کمیشن کو مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں اس معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں اور کسی غیر ملکی کمپنی سے آڈٹ کرا کر رپورٹ عدالت میں پیش کی جائی اور چیف جسٹس حقائق سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کریں ۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ قوم باشعور ہو چکی ہے اس بار نا اہل اور بد دیانت حکمرانوں کے بہکاوے میں نہیں آئی گی اب فیصلہ2018نہیں2016میں ہی ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…