لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے ذکر پر جذباتی ہو گئے اور ڈائس چھوڑ کر میز پر مکے برسا دیئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایک تقریب سے دوران ِخطاب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے ذکر پر جذباتی ہو گئے۔شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ اشرافیہ نہیں چاہتی کہ غریب کے بچے عزت کا سفر کریں،اشرافیہ چاہتی ہے کہ لینڈ کروزر اور پجارو ہوں اور رات کو جام چلیں۔انہوں نے کہا کہ چند مٹھی بھر اشرافیہ منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں۔شہباز شریف نے انتہائی جذباتی انداز میں کہا کہ فلاحی منصوبوں کے راستے کے پتھروں کو گہرے سمندروں میں غرق کرنا ہو گا۔