جمعہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2025 

ڈاکٹر عاصم حسین کاوزیراعظم سے اپنے معاملے پر کمیشن تشکیل دینے کامطالبہ

datetime 7  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق کیس میں جیل حکام کو 9اپریل کےلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ دل کا مریض ہوں، مجھے مار کر چھوڑیں گے، علاج کےلئے مناسب سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں، کسی بھی وقت آ کر پوچھ گچھ شروع کر دیتے ہیں، قانون سب کےلئے برابر ہے، جس طرح وزیراعظم نے پانامہ لیکس پر کمیشن بنایا، میرے معاملے پر بھی بنایا جائے۔ جمعرات کو احتساب عدالت میں سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف کرپشن کے کیس اور ان کو علاج کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے علاج فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر جیل حکام کو 9اپریل کےلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ دل کا مریض ہوں، مجھے مار کر چھوڑیں گے، علاج کےلئے مناسب سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں، کسی بھی وقت آ کر پوچھ گچھ شروع کر دیتے ہیں، قانون سب کےلئے برابر ہے، جس طرح وزیراعظم نے پانامہ لیکس پر کمیشن بنایا، میرے معاملے پر بھی بنایا جائے۔کیس کی سماعت کے موقع پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل عامر رضا نقوی نے کہا کہ میرے موکل پر فرد جرم عائد کرنے سے پہلے ہمارے اعتراضات بھی سنے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب جب کوئی آرڈر پاس کرتے تو اسکی وجوہات بھی لکھی جانی چاہیئیں جو اس کیس میں نہیں لکھی گئی۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی اور کیس میں مفرور 3 ملزمان اطہر حسین، مسرور حیدر اور عبدالحمید کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت کے باہرصحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ بے قصور ہوں اور مجھے ناکردہ گناہوں کی سزا دی جا رہی ہے،برابری کا تقاضا یہی ہے کہ وزیراعظم نواز شریف پر لگنے والے الزامات پر انہیں بھی گرفتار کیا جائے، میری کمر اور ٹانگوں میں شدید درد رہتا ہے، مجھے جیل میں مناسب سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں، قانون سب کےلئے برابر ہے، مجھے بھی قانونی تحفظ کا حق حاصل ہے۔واضح رہے کہ نیب نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم پر 462 ارب روپے کی کرپشن کا کیس دائر کیا گیا تھا۔(اح)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…